عوام کی محرومیاں ختم کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے،بلال فاروق تارڑ

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)صحت،تعلیم اور آسان سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن جاری وساری ہے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیے عملی طور پر سرگرم ہے،عوام میں پائی جانی والی تمام محرومیاں ختم کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے،مسلم لیگ (ن)ملک میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے ،امتیاز اظہر باگڑی اور سردار اقبال سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میری بھرپورکوشش ہوگی کہ علاقہ میں ترقیاتی کاموں سے عوام کوخوابوں کی تعبیر مل سکے، مسلم لیگ (ن)کے دورمیں دم توڑتی ملکی معیشت کونئی زندگی اوراستحکام ملا، پاکستان کوشاہراہ ترقی پرڈال دیا گیا، سی پیک میگاپراجیکٹ، ملک کے طول وعرض میں موٹرویز کی تعمیر، لواری ٹنل کی تکمیل، توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے بجلی پیداکرنے کے چھوٹے بڑے کارخانوں کاقیام، دہشت گردی کی عفریت پرقابو پانا، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات، ذہین طلباء وطالبات کولیپ ٹاپ کی فراہمی اورتعلیمی وظائف، گراں قدرروزگارسکیمیں مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے سنہرے کارنامے ناقابل فراموش ہیں۔



