بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش بھٹو میں کارکنوں سے ملاقات، وفادار جیالوں کے جذبے کو خراج تحسین

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش بھٹو میں کارکنوں سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والے کارکن پیدل چل کر اور سائیکلوں پر سوار ہوکر شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر پہنچے تھے جن میں پنجاب کے علاقے راجن پور اور سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل تھے، بلاول بھٹو سے سیہون شریف سے پیدل آنے والے کارکنوں نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو نے دوران ملاقات کارکنوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے شہید بینظیر بھٹو سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، مجھے اور پارٹی کو ایسے کارکنوں پر فخر ہے، بلاول بھٹو نے کارکنوں سے ہاتھ ملاکر خوشی کا اظہار بھی کیا.



