لائیو سٹاک ویلیو چین ایسوسی ایشن تھرپارکر اور مختلف سٹیک ہولڈرز، مارکیٹ ایکٹرز کے درمیان ورکشاپ کا انعقاد

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) سکار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اور جرمن تنظیم Welthungerhilfe (WHH) کے تعاون سے لائیو سٹاک ویلیو چین ایسوسی ایشن تھرپارکر اور مختلف سٹیک ہولڈرز، مارکیٹ ایکٹرز کے درمیان ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، این جی اوز، آئی این جی اوز، تاجروں اور کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا افتتاح پراجیکٹ مینیجر ندیم روشن شاہ نے کیا، جنہوں نے لائیو سٹاک کو تھرپارکر کے لیے معاش کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ ورکشاپ کا مقصد لائیو سٹاک ویلیو چین ایسوسی ایشن اور تاجروں کے درمیان رابطہ قائم کرنا تھا۔ ورکشاپ میں وی سی اے ویلیو چین ایسوسی ایشن تھرپارکر اور ڈاکٹر اجے کمار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مکیش کمار ایس ایل اے ڈی پی، بھارت کمار اپ ٹریڈ کمپنی، غزہ انٹرپرائز کے مالک وریام لنجو، محکمہ صحت سے ڈاکٹر سترام روپانی، پرائيم پيلر کمپنی کے مالک اعظم اصغر علی لنجو، مہیش کمار پروہت محکمہ تعلیم، محمد علی، رفعت کمار اور غزہ انٹرپرائز کے مالکان نے شرکت کی۔ سکار فاؤنڈیشن سے رستم سمیجو اور ان کی ٹیم کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ ویلیو چین ایسوسی ایشن تھرپارکر کے رکن امیتیاز نے کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سکار فاؤنڈیشن کے مطابق، اس طرح کی ورکشاپس لائیو سٹاک مالکان کی استعداد کار بڑھانے اور تھرپارکر میں غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں۔



