سکھر میں 10 جنوری کو ریجنل کنونشن،لالا اسد پٹھان کی قیادت میں صحافیوں کو میڈیا قوانین اور اخلاقیات کی آگاہی فراہم کی جائیگی

سکھر(بیورورپورٹ)میڈیا لاز اینڈ ایتھکس سکھر پریس کلب میں 10 جنوری کو ریجنل کنونشن سکھر ریجن کے پریس کلبوں میں آگاہی مہم کی تیاریاں عروج پرلالا اسد پٹھان کی قیادت میں صحافیوں کو قانونی و اخلاقی شعور دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے زیر اہتمام میڈیا لاز اینڈ ایتھکس کے موضوع پر ایک اہم ریجنل کنونشن 10 جنوری کو سکھر پریس کلب میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لیے سکھر ریجن کے مختلف پریس کلبوں میں آگاہی تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی فنانس سیکریٹری لالا اسد پٹھان نے اس حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ میڈیا قوانین اور صحافتی اخلاقیات سے آگاہی موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں،قانونی حدود اور پیشہ ورانہ اقدار سے مکمل واقفیت حاصل ہونی چاہیے تاکہ آزاد،ذمہ دار اور باوقار صحافت کو فروغ دیا جا سکے لالا اسد پٹھان نے کہا کہ PFUJ ملک بھر میں صحافیوں کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت اور قانونی شعور کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے اور سکھر میں منعقد ہونے والا یہ ریجنل کنونشن اسی جدوجہد کا تسلسل ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کنونشن سکھر ریجن کے صحافیوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں کھلے مکالمے اور تربیتی سیشنز کے ذریعے صحافتی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اس موقع پر روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ لالا اسد پٹھان نہ صرف ایک سینئر اور اصول پسند صحافی رہنما ہیں بلکہ وہ ملک بھر میں صحافیوں کے حقوق،تحفظ اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک متحرک آواز بن چکے ہیں مجاہد بوزدار نے کہا کہ لالا اسد پٹھان کی قیادت میں منعقد ہونے والی آگاہی مہم سے سکھر ریجن کے صحافیوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اس سلسلے میں مجاہد بوزدار نے واضح کیا کہ سکھر ریجن کے مختلف پریس کلبوں میں منعقد ہونے والی آگاہی تقریبات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی فنانس سیکریٹری لالا اسد پٹھان خصوصی طور پر خطاب کریں گے جو صحافیوں کے لیے ایک اعزاز اور رہنمائی کا موقع ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ روہڑی پریس کلب سمیت سکھر،گھوٹکی،خیرپور،کندھ کوٹ، کشمور اور دیگر اضلاع کے پریس کلب اس آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس سے صحافی برادری میں مثبت شعور اور یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے ذرائع کے مطابق ریجنل کنونشن میں سکھر ریجن کے صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ میڈیا قوانین،صحافتی اخلاقیات،صحافیوں کے تحفظ اور موجودہ چیلنجز پر تفصیلی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے یہ ریجنل کنونشن آزاد،ذمہ دار اور باوقار صحافت کے فروغ کی جانب ایک اہم اور مؤثر قدم قرار دیا جا رہا ہے



