سرگودھا پولیس کی کاروائی، راہزنی و چوری کے3 گینگز گرفتار، 35 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد

سرگودھا: اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 گینگز کو گرفتار کر کے 35 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، ایس ایچ او اربن ایریا افضال احمد گواریہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار گینگز سٹی سرکل میں راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں ملوث تھے جن کو گرفتار کرنا ایک چیلنج تھا جس کو گرفتار لیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ مویشی، موٹریں، نقدی، چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کے دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button