سرگودھا:کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیوہسپتال چک 90 جنوبی کا اچانک دورہ، طبی سہولیات اور نظم و ضبط کا جائزہ

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) کمشنر جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن محمد (ر) وسیم نے ٹی ایچ کیو اسپتال چک نمبر 90 جنوبی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ افسران نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کر کے ان سے علاج، ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد گل بھی موجود تھے۔ کمشنر نے سپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور سردی کے موسم کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے صفائی، نظم و ضبط اور عملے کی حاضری پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔



