منتخب وزیراعلی کا راستہ روکنااور کارکنوں کو استقبال کیلئے آنے سے قبل گرفتار کرنا قابل مذمت ہے، سہیل آفریدی

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل خان آفریدی نے کاہلوں ہاؤس آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدے داران اور کارکنوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا توہین آمیز رویہ انتہائی افسوسناک ہے جس طرح ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا گیا اور ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی یہ کسی بھی جمہوری حکومت کا طرز عمل نہیں ہو سکتا پنجاب میں کالا قانون نافذ ہے میری آمد کے موقع پر موٹروے کو بند کر دیا گیا ریسٹ ایریا میں داخلہ بند تھا مگر ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند تھے جس کی وجہ سے آج میں پنجاب کے شہر جسے شاہینوں کا شہر بھی کہتے ہیں سرگودھا میں ممتاز اختر کاہلوں کی رہائش گاہ پر موجود ہوں اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایک منتخب وزیراعلی کا راستہ روکنا اور بے جا ہمارے کارکنوں کو استقبال کے لیے آنے سے قبل گرفتار کرنا قابل مذمت ہے اس طرح تو انگریزوں نے بھی نہیں کیا تھا جس طرح کا قانون اب مریم نواز کے صوبہ میں لاگو ہے یہاں پر کارکنوں کو ہراساں کرنا ان کو بےجا گرفتار کرنا موجودہ حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ اس کا اس کی وہ نام کیوں نہیں لیتے عمران خان نیازی سرگودھا کے شاہینوں یاد کرواتے رہنا کہ کیا نام ہے اگر کوئی پوچھے تو کہنا عمران خان نیازی اور یہ بھی کہنا کہ سرگودھا کے شاہینوں میں کپتان کا سپاہی سہیل خان آفریدی آیا تھا اور مجھے سرگودھا کے شاہینوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف اپنے آپ کو شاہین ثابت کیا بلکہ اس کا اس کا کس کا کہنے والوں کو یہ بتا دیا ہے کہ کپتان کا سپاہی سرگودھا آیا تھا سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہم کسی طرح بھی اداروں کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کوئی ایسا کام کریں گے جس سے اداروں پر آنچ آئے مگر سب کو چاہیے کہ وہ آئین کے مطابق اپنا اپنا کام سرانجام دیں سیاست کرنا سیاست دانوں کا کام ہے اور ہم سیاست میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کریں گے اگر عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے تو عوام میں آنا ہمارا حق ہے اس طرح کی رکاوٹیں کھڑا کرنا 47 فارم والوں کی کند ذہنیت کا ثبوت ہے جنہوں نے چوری شدہ الیکشن پر قبضہ کر کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں انہیں اپنے ایک ایک کیے کا حساب دینا ہوگا سہیل خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور عمران خان نہ ڈیل کرتا ہے نہ کرے گا ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کروائے جائیں اور اداروں کی بے جا مداخلت بند ہو تاکہ ایک منتخب جمہوری حکومت خواہ وہ کوئی بھی آئے جسے عوام منتخب کریں اسے بلا روک ٹوک اقتدار سونپ دیا جائے مگر دیکھا گیا ہے کہ بے جا مداخلتوں کی وجہ سے پاکستان میں آج تک صحیح معنوں میں جمہوریت نہیں آئی سہیل خان آفریدی جب ممتاز اختر کاہلوں کی رہائش گاہ پر پہنچے تو کارکنوں ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے عہدے داران نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ وزیراعلی کے پی کے سہیل خان آفریدی کا شاندار استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا کاہلوں ہاؤس پر عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے عمران خان کے سپاہی ہونے کا حق ادا کر دیا ہے اور جس طرح انہوں نے 47 فارم پر آنے والی حکومت کی رکاوٹوں کو عبور کیا اور ہمارے کارکنوں کے حوصلے بڑھائے سیاسی انتقام کسی بھی طرح ملک کو مضبوطی کی طرف لے کر نہیں جاتا اس سے نفرتیں پروان چڑھتی ہیں ہم وزیراعلی کے پی کے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سرگودھا آکر کارکنوں میں ایک نیا جذبہ پیدا کیاسہیل خان آفریدی نے الحاج ممتاز اختر کاہلوں کی پی ٹی آئی کے لیے قربانیوں پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور ان پر قائم بے بنیاد مقدمات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا بعد ازاں سہیل خان آفریدی جب رخصت ہوئے تو انہیں شاندار طریقے سے رخصت کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر رکھا تھ

مزید خبریں

Back to top button