لاڑکانہ:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ڈیجیٹل لیب اور ای مارکنگ لیب کا افتتاح

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ میں ڈیجیٹل لیب اور ای مارکنگ لیب کا افتتاح کر دیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو تھے، حکام کو امتحانی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات پر بریفنگ دی گئی جبکہ افسران و عملے میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں، اس موقع پر محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ای مارکنگ ایک جدید، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی امتحانی نظام کی بنیاد ہے جو طلبہ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مضبوط بنائے گی. تقریب میں سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد عباس بلوچ، لاڑکانہ چیئرمین تعلیمی بورڈ خالد حسین مہر اور دیگر بھی موجود تھے.

مزید خبریں

Back to top button