وزیرآباد: خالد جاویدبٹ کی صاحبزادی کی ڈاکٹر داؤد الرحمن سے شادی، تقریب نکاح سادگی اور روحانیت کے ماحول میں منعقد

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) معروف ماہرِ تعلیم خالد جاوید بٹ کی صاحبزادی اور ممتاز طالبعلم راہنما طہ خالد بٹ کی ہمشیرہ کی رسمِ نکاح ڈائریکٹر ایلیمنٹری سکولز جھنگ محمد نواز کے صاحبزادے ڈاکٹر داؤد الرحمن کے ساتھ نہایت سادگی اور روحانی ماحول میں انجام پائی، نکاح معروف عالمِ دین مولانا مفتی ضیاءالدین نے مسجد حاجی لال دین میں پڑھایا، تقریبِ نکاح میں دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران، ملازمین، عزیز و اقارب اور معززینِ شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں طاہر جاوید بٹ، چوہدری مبارک سینئر مینجر گھمن ایس این پی جی مسلم ہینڈز انٹرنیشنل، سید ضیاءالنور، مہر خالد، مجید نجیب اللہ ملک، سابق ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل انجینئر نعیم قیصر، ملک پرویز، حافظ علی حسن، محمد امین بابر، گلزار احمد، شبیر گھمن، عبدالعزیز راجپوت، مظہر زعفرانی محمد عبداللہ اور دیگر شامل تھے، شرکاء نے دلہا دلہن اور دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی جس میں نو بیاہتا جوڑے کے لیے درازیٔ عمر، باہمی محبت، خوشگوار ازدواجی زندگی اور دین و دنیا میں کامیابی کے ساتھ دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت اور سلامتی کی دعا کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button