وزیرآباد،تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، 14 سالہ لڑکا جاں بحق

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا 14 سالہ لڑکا جاں بحق۔ کوٹ ہرا علی پور چٹھہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا،حادثہ میں موثر سائیکل سوار 14 سالہ حیدر خان سکنہ علی پور چٹھہ جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق سر پر لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی ریسکیو 1122 نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔



