بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے مرکزی دفتر پاکستان پیپلزپارٹی وزیرآباد میں منائی گئی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے مرکزی دفتر پاکستان پیپلزپارٹی وزیرآباد میں منائی گئی،تقریب کا اہتمام سابق ٹکٹ ہولڈر این اے66چوہدری اعجاز احمد چیمہ مرحوم کے صاحبزادے امیدوار قومی اسمبلی این اے66قاسم اعجاز چیمہ کے تعاون سے منعقد کی گئی،تقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور چوہدری اعجاز احمد چیمہ مرحوم کے ایصال ثو اب کے لئے خصو صی دعا کروائی گئی۔سا بق ایم پی اے نائب صدر پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی اعجاز احمد سماں،ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عبد الرزاق سلیمی،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر اقبال مغل،مختار احمد چیمہ ایڈووکیٹ،ناظم پیپلزپارٹی سٹی وزیرآباد چوہدری سہیل افضل،بابو شبیر،سابق صدر حفیظ خلجی،مہر مظہر عرف پپو،مہر خرم،نبیل سعید،اشرف تبسم مصطفی،محمد عمران،ذوالفقار زبیر میر،ملک زاہد،قاضی شہزاد،ماجد بٹ،فیاض شاہ،طارق رضا سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ایک جلسے کے بعد خودکش حملے اور بم دھماکے میں شہید کیا گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے میں ان کے ساتھ 23 کارکن بھی جان کی بازی ہار گئے تھے،بے نظیر بھٹو پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں عوام نے دوبارہ منتخب کیا جو ان پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت تھا، بے نظیر بھٹو عا لمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم تھیں،بے نظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کا دفاع کیا، غریب،کسان اور مزدور بے نظیر بھٹو کی سیاست کا مرکز رہے۔



