حکومت کو پرائیویٹ اداروں کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنی چاہیے،اسد اقبال بھٹی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے مرکزی صدر میاں اسد اقبال بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی ، امن اور استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک جہالت کی تاریکیاں ختم نہ ہوں ہمارے  طلباء ہمار ے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کے کردار اور اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے کنونیئر محمد یاسین رامے کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر حاجی اشفاق احمد وڑائچ،صابر حسین بٹ ،قیصر انور بٹ ،علی رضا شیخ، میاں حامد سعید ،خبیب احمد ،عتیق اکبر ،محمد آصف ،،فیاض احمد ،محمد بشیر ،حافظ بشارت و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومتیں تن تنہا تعلیم کی ذمہ داریوں سے عہدہ براء نہیں ہوتی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں ایسے مواقع فراہم کریں تاکہ یہ ہر سو علم کی روشنی پھیلائی جا سکے۔پرائیویٹ سیکٹر کو نت نئے ٹیکسز اور مختلف قوانین بنا کر آئے روز تنگ کرنا مناسب نہیں ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ شعبہ تعلیم سے جڑے افراد و اسکول مالکان اساتذہ ایسے افراد ہیں جو ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہیں سے سیکھنے والے اور تعلیم حاصل کرنے والے اس ملک کے زمام اقتدار سنبھالیں گے ڈاکٹرز ،انجینئر،اور ملک کے لیے مفید شہری بنیں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button