بدین پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب، چئیرمین الیکشن کمیٹی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین پریس کلب کے سالانہ انتخابات چیئرمین الیکشن کمیٹی الطاف شاد میمن اور اراکین منور جمالی فرحان میمن کی نگرانی میں منعقد کیئے گئے جس میں سال 2026 کے لیئے  شوکت میمن صدر ، عبدالشکور میمن جنرلسیکرٹری ، عمران خواجہ نائب صدر ، ساون خاصخیلی خازن، دودو پھنور جوائنٹ سیکریٹری اور مرتضیٰ میمن سوشل سیکریٹری کے عہدوں پر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جبکہ بدین پریس کلب کی ورکنگ کمیٹی کے لئے سنئیر صحافی تنویر احمد آرائیں ، ملک محمد الیاس ، عبدالجمید ملاح ، اشرف عبداللہ میمن ، نواز چنہ ، محمد علی بلیدی ، عبدالحسين سومرو ، سارنگ جونیجو ، نور حسن سولنگی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے چئیرمین الیکشن کمیٹی الطاف شاد میمن نے بدین پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا

مزید خبریں

Back to top button