مٹھی: جمعیت علمائےاسلام پاکستان تھرپارکر کے زیر اہتمام ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیا تربیتی کنونشن

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) جمعیت علمائے اسلام پاکستان ضلع تھرپارکر کے میڈیا شعبہ کی جانب سے ایک روزہ ڈیجیٹل میڈیا تربیتی کنونشن بلال مسجد مٹھی میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں ضلع کے مختلف تعلقوں سے تعلق رکھنے والے میڈیا کوآرڈینیٹرز نے بڑی ذمہ داری اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد اسحاق درس نے کہا کہ جماعت کا پیغام درست، مؤثر اور منظم انداز میں عوام تک پہنچانا کارکنان کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں مثبت، تعمیری اور بااخلاق طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کو اصلاحِ معاشرہ اور دین کی صحیح ترجمانی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں سائیں محمد موسیٰ درس، مولانا اسلم ساند، سینئر نائب امیر مولانا عبدالعزیز تھری، مولانا عابد خیر، ربڈنو ساند سمیت دیگر معزز علمائے کرام اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس کے بعد کنونشن باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوا۔



