سرگودھا، قائد اعظم سپورٹس گالا کا انعقاد ہر لحاظ سے مثبت اور خوش آئند ہے،عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس گالا کا انعقاد ہر لحاظ سے مثبت اور خوش آئند ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جس طرح پریس کلب جمہوری روایات کی آبیاری کرتے ہوئے انتخابی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے وہ بھی قابل تقلید ہے اور کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے حقیقی پیش رفت ممکن بنا سکتے ہیں، قائد اعظم سپورٹس گالا اور فیملی فیسٹیول کے انعقاد کے حوالہ سے صدر پر یس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان اور ان کی ٹیم مبارکباد و خراج تحسین کی حقدار ہے جنہوں نے ایک یادگار سپورٹس گالا کا انعقاد عمل میں لا کر شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے عملی و انقلابی اقدامات کئے، ہم۔اس حوالہ سے انہیں خراج تحسین و مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی۔پاکستان محمد علی جناح کی۔یاد میں منعقدہ قائد اعظم سپورٹس گالا کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والد کے نقش قدم پر چلے ہوئے علاقہ و عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات فروغ دے رہے ہیں اور اس سفر میں سرگودھا پریس کلب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، حسب روایات یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ہم حسب سابق و حسب روقیت اس حوالہ سے ہر ممکنہ اقدامات و تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا معاشرہ میں پھیلتے ہوئے منفی رجحانات کے خاتمہ کے لئے ایسی صحندانہ و مثبت سرگرمیوں کا فروغ وقت کا اہم تقاضا اور اس حوالہ سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری کے ساتھ جنرل سیکرٹری شیخ۔محمد رضوان مبارکباد و خراج تحسین کے حقدار ہیں جنہوں نے ایک یادگار سپورٹس گالا اور فیملی فیسٹیول کے انعقاد کے حوالہ سے عملی و انقلابی اقدامات فروغ دیئے، اس موقع پر انہوں نے بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلہ جات میں بھی حصہ لیا اور مقابلہ۔جات کے اختتام تک بیڈمنٹن کورٹ میں موجود رہے، قبل ازیں کامن روم میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے پریس۔کلب کے کردار کو سراہا، اس موقع پر تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت رانا محمد اشرف نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت میں مجاہد بخاری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر ممبران پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ قبل ازیں سرگودھا پریس کلب آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا

مزید خبریں

Back to top button