لاہورمیں جگہ جگہ روکا جارہا ہے،جعلی مینڈیٹ والوں کو احساس نہیں کہ اس طرح نفرتیں بڑھیں گی،سہیل آفریدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے لاہور میں جگہ جگہ روکا جارہا ہے، اس طرح نفرتیں بڑھیں گی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے دن سے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ مجھے جگہ جگہ روکا جارہا ہے ۔ جعلی مینڈیٹ والوں کو اس بات کا بھی احساس نہیں کہ اس طرح نفرتیں بڑھیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی تین روز دورہ لاہور مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں نےسہیل آفریدی کے دورہ لاہور کو کامیاب قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماوں کا مشاورتی بھی اجلاس بھی ہوا۔ جس میں سلمان اکرم راجہ اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی رائے تھی کہ سہیل آفریدی کےدورےسے کارکنوں رہنماؤں اوران کی فیملیزکےحوصلےبڑھ گئے۔ سہیل آفریدی سےجلددوبارہ لاہورکی درخواست بھی کی گئی ۔
سہیل آفریدی نے کالم نگاروں ،سینئر صحافیوں ،بیوروچیفس اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مزار اقبال پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔



