آل راؤنڈر عماد وسیم ازدواجی زندگی کی اننگ ہارگئے،اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)آل راؤنڈر عماد وسیم نےازدواجی زندگی کی اننگز ہار گئے۔ اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔اپنے بیان میں عماد وسیم نے کہا ہے کہ کافی سوچنے کے بعد میرے اور اہلیہ کے درمیان اختلافات حل نہ ہوسکےان اختلافات کو حل کرنے کے لیے ہم نے چند سال کوشش کی اور اب میں نے طلاق کے لیے کیس فائل کردیا ہے،سب سے درخواست ہے کہ ہماری پرائویسی کا خیال رکھا جائے،پرانی تصاویر کے اوپر دھیان اور بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے،اگر کوئی اس حوالے سے باز نہ آیا تو لیگل چینلز اختیار کئے جائیں گے،بچوں کی سرپرستی کرتا رہونگا اور ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں عماد وسیم کو ایک لڑکی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد کرکٹر پر اہلیہ سے بے وفائی کا الزام لگایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button