بدین:جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/ جانوڈاٹ پی کے)جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے فرزند جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی ٹیم کے رہنماؤں، بدین ضلع کے صدر ارباب رسول بخش دل، شجاعت حسین خواجہ، حاجی ملا سرفراز انصاری، نیاز ملا، ذلفی دل اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی ٹیم کے رہنما گلشیر کاکا اور ان کے بھائیوں پر وڈیروں کی جانب سے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مٹیاری کے ایس ایچ او نادر بھٹی وڈیروں کے اشارے پر تشدد کر رہا ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہو نے مطالبہ کیا کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی ٹیم کے سرگرم کارکن اور ان کے بھائیوں پر سے جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، بصورت دیگر پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کر کے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button