دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں بھارتی شہری ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں بھارتی شہری ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق رواں سال دنیا بھر سے 24 ہزار 600 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیاگیا،سب سے زیادہ 10 ہزار 600  بھارتی سعودی عرب سے واپس بھیج دیےگئے، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا سے 3 ہزار 812 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کیا۔

متحدہ عرب امارات سے 1 ہزار 469 بھارتیوں کوواپس بھیجاگیا،جو پانچ برس میں سب سےزیادہ تعداد ہے، رپورٹ کےمطابق بھارتی شہریوں کوغیرقانونی قیام اورویزا قوانین کی خلاف ورزی پر برطانیہ کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت درجنوں ملکوں سے ڈی پورٹ کیاگیا۔

مزید خبریں

Back to top button