شکارپور: مہر جتوئی خونی تصادم، بارات پر فائرنگ دولہے سمیت تین افراد جاں بحق دو خواتین زخمی

شکارپور(جانوڈاٹ پی کے) مسلح افراد کی ٹھل بارات لیکر جانے والی گاڑی پر فائرنگ سے دولھے سمیت 3افراد جانبحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جیکب آباد شکارپور انڈس ہاٸی وے تاج سی این جی کے مقام پر مسلحہ افراد نے باراتیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا،فاٸرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گٸے، جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دولہا الطاف مہر، رمضان مہر، ایک بچہ محمد حسن مہر شامل ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ مہر جتوئی خونی تصادم کا شاخسانہ ہے۔بارات گاؤں عاقل مگر سے ٹھل جارہی تھی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کر گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔



