جمہوریت کی واپسی،میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا اعلان

منڈلے(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز اتوار سے ہونے جا رہا ہے جو 3 مراحل میں منعقد ہوں گے۔
3 مرحلوں پر مشتمل الیکشن کا انعقاد 202 ٹاؤنز میں کیا جائے گا، میانمار کی فوج نے انتخابات کو جمہوریت کی واپسی قرار دیا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان انتخابات سے فوجی حکومت کو تقویت ملے گی۔
ناقدین کے مطابق یہ انتخابات نہ آزاد ہیں اور نہ منصفانہ بلکہ فوجی حکومت اپنی حکمرانی کو جمہوری لبادہ پہنانا چاہتی ہے، خانہ جنگی اور سکیورٹی مسائل کے باعث کئی علاقوں میں ووٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔
حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اصل اقتدار بدستور فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کے پاس رہے گا، جبکہ فوج نواز جماعت کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات کے بعد ملک میں تنازع مزید بڑھ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ میانمار کا تقریباً ایک تہائی حصہ متنازع یا باغی گروہ کے قبضے میں ہے، صرف فوجی کنٹرول والےعلاقوں میں الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔



