لاہور سمیت پنجاب بھرمیں دھند اندھا دھند،راستے بھی دھندلاگئے،موٹروے مختلف مقامات پر بند،قومی شاہراہ پر بھی حد نگاہ100میٹررہ گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)صبح سویرے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا بسیرا،راستے دھندلا گئے،مضافاتی علاقوں میں بھی دھند کا راج،لاہور سے مختلف شہروں کو جانے والی موٹرویز بند،موٹروے ایم ٹولاہور سے کوٹمومن تک ،موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم گیارہ لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردی گئی،ترجمان موٹرویز کیمطابق ڈرائیور محتاط ہو کر گاڑی چلائیں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔



