انڈر19سہ ملکی سیریز,پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)انڈر 19 سہہ ملکی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلےگئے انڈر 19 سہہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے عثمان نے 75 اور کپتان محبوب خان نے 49 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے چار، محمد صیام اور دانیال علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان کےکپتان فرحان یوسف کے 65 کے علاوہ وکٹ پر کوئی بیٹر زیادہ دیر نہ ٹک سکا، لیکن وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے پاکستان کو مشکل ترین صورت حال سے نکالا۔انہوں نے پہلے دانیال خان کے ساتھ 36 رنز کی شراکت بنائی،201 پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے لیکن حمزہ ظہور ڈٹے رہے اور تین گیندوں قبل پاکستان کو فتح دلادی۔انہوں نے صرف 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔



