کرسچن کمیونٹی کی ملک وقوم کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں،سید مظاہر حسین زیدی

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ کرسچن کمیونٹی کی ملک وقوم کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں وہ محبت وطن پاکستانی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے موقع پر نواحی علاقہ ٹھٹھہ فقیر اللہ میں مقامی چرچ میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہمیشہ کرسچن بھائیوں نے ملک وقوم کے لئے اپنی جانوں کا نزرانہ بھی پیش کیا ہے دفاعی میدان ہو یا صحت کاشعبہ، تعلیم کا شعبہ ہو یا خدمت خلق پلیٹ فارم ہمارے مسیحی بھائیوں نے ہمیشہ بلا تفریق آپنا لازوال کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پوری قوم کے دلوں میں بستے ہیں اور ہم بھی ان کی خوشیوں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button