فرینڈلی ہینڈز ویلفئیر سوسائٹی کاڈاکٹر نثار کی بلدیہ وزیرآباد سے ریٹائرمنٹ پر ظہرانہ

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)سرکاری فرائض منصبی سے باعزت سبکدوش ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے ڈاکٹر نثار احمد کی خدمات کا پورا شہر معترف ہے اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فرینڈلی ہینڈز ویلفئیر سوسائٹی کے سینئر رکن اسد علی ڈار نے سوسائٹی کی طرف سے ڈاکٹر نثار کی بلدیہ وزیرآباد سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر ممبران محمد طارق طور،طارق ظہیر وڑائچ،سید تقی علی شاہ، ڈاکٹر خالد محمود، ملک جاوید اقبال، رانا طاہر ندیم، میاں محمد آصف، شوکت علی رضا، محمد عارف رضا، محمود احمد، محمد ناصر ڈار، میاں منصور الرحمن قیصر ایڈووکیٹ,محمد صدیق اور عبدالشکور بھی موجود تھے۔اسدعلی ڈار نے کہا کہ انہوں نے دوران سروس شہریوں کی بھر پور خدمت کی ہے اور اپنے فرائض منصبی پوری ذمہ داری اور دیانتداری سے ادا کئے ہیں جس کا ثبوت بلدیہ کے ملازمین اور شہریوں کی طرف سے ان کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا اہتمام کرنا ہے۔ڈاکٹر نثار احمد نے کہا کہ وہ اپنی سوسائٹی کے تمام اراکین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے محمد طارق طور، طارق ظہیر وڑائچ اور عارف مغل نے بھی خطاب کیا۔ اسدعلی ڈار نے انہیں سوسائٹی کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں ان کے اعزاز میں ایک پُرتکلف ڈنر دیا گیا.



