’’دھریندر‘‘نے کمائی کے ریکارڈ توڑدیئے

’’دھریندر‘‘نے کمائی کے ریکارڈ توڑدیئے۔رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم رواں سال کی سب سےزیادہ کمائی کرنےوالی بھارتی فلم بن چکی ہےاوراب عالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ (10ارب) بھارتی روپے کمانے والی فلموں کے کلب میں بھی شامل ہو گئی ہے۔فلم نےمحض 21 دنوں میں دنیا بھر سے 10 ارب چھ کروڑ بھارتی روپےکی کمائی کر کےمتعدد ریکارڈز توڑ دیے ہیں،ملکی سطح پربھی فلم کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے، پہلے 21 دنوں میں ’دھورندھر‘ نے بھارت میں 650 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا،اس فلم نے رنبیر کپور کی فلم ’اینمل‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔



