بدین: مقامی انتظامیہ کی گھٹکہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار ماتلی اور ان کی ٹیم نے ٹنڈو غلام علی میں مضر صحت گھٹکہ بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال کے ڈیلروں کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری لیکن مضر صحت گھٹکہ خان مال کے کسی بھی ڈیلر کے خلاف قانونی کارروائی نہ ھونے پر سوال اٹھ گئے ہیں تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان علی رانجھا مختیار کار ماتلی معصب جونیجو اور ان کی ٹیم نے ماتلی اور ٹنڈو غلام علی شہر کو مرکز بنا کر مختلف برانڈ کے مضر صحت گھٹکہ اور ماوا گھٹکہ سمیت مین پڑی بنانے میں استعمال آنے والے خام مال کے مین ڈیلرز کے ٹھکانوں پر چھاپے مار لاکھوں روپے مالیت کا خام مال اپنی تحویل میں لے لیا ماتلی کے ایک گودام کو سیل کر دیا گیا ھےاطلاعات کے مطابق تاحال ملوث افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ھے جس سے ماتلی انتظامیہ کے لیئے سوال اٹھ گئے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دھندے کی سرپرستی کرنے والے کچھ با اثر اور بااختیار پوش چہرے بھی شامل ہیں جو خاصے سرگرم ھو چکے ہیں اہم بات یہ ھے جس شا داب نامی گھٹکہ کو رجسٹرڈ گھٹکہ کے مارکہ کے ساتھ فروخت کیا جا رھا ھے لیکن لیبارٹری رپورٹ میں اسے بھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیا گیا ھے۔



