کے پی وزراء کی گفتگو برداشت کرنا ہمارا ظرف ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزرا نے جو رویہ اسمبلی میں اپنایا وہ سب کے سامنے ہے، یہ ہمارا ظرف ہے کہ وہ اب تک پنجاب میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پاکستان کے شہری ہیں، ان کا بھی ملک ہے، ہم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خوش آمدید کہا، پنجاب اسمبلی میں ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ملی جن کا نام لسٹ میں شامل تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بغیر لسٹ کے لوگوں کو پنجاب اسمبلی میں گھسایا گیا، جو اپنے دور میں ٹریننگ لیتے رہے ان کو کوڑا اٹھانے پر بھی اعتراض ہے، خزانے عوام پر خرچ کرنے کیلئے ہوتے ہیں،اگرکسی کو اعتراض ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وزراء نے جس قسم کی زبان استعمال کی، ہماراظرف ہے کہ یہ اب تک پنجاب میں موجود ہیں، قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں ہوں گی، صحافیوں پر اسمبلی کے گارڈز کے تشدد کی مذمت کرتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمارے مہمان ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کا انتظام نہ کرتے تو بھی تنقید ہونا تھی، اب اگر ان کی سکیورٹی کا انتظام کیا تو بھی تنقید کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button