وزیرآباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق، ملزم فرار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق ،حادثہ علی نگر کے قریب احمد نگر روڈ پر پیش آیا ریسکیو1122 نے نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔وزیرآباد کے علاقہ فقیرانوالی کے رہائشی 60 سالہ سید محمد علی نقوی اپنے گاؤں فقیرانوالی سے موٹر سائیکل پر وزیرآباد شہر آ رہے تھے کہ احمد نگر روڈ پر علی نگر کے قریب تیز رفتار کار سوار نے انہیں عقبی جانب سے ہٹ کر دیا سر پر لگنے والی شدید چوٹ کی وجہ سے معمر شہری جاں بحق ہو گئے ریسکیو حکام نے نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ صدر مصروف تحقیق ہے

مزید خبریں

Back to top button