بینظیربھٹوجمہوریت اور عوام کی خدمت کی لازوال علامت تھیں،فریال تالپور کایوم شہادت پرخراج عقیدت پیش

کراچی / اسلام آباد / لاڑکانہ  (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر  فریال تالپور نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اُنکے یوم شہادت پر  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق،  فریال تالپور نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں تھیں بلکہ  سیاسی تدبر، جراَت اور مزاحمت  کی ایک لازوال علامت تھیں۔  وہ عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم تھیں، مگر ان کی اصل عظمت جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی، آمریت و انتہاپسندی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور  پاکستان کی عوام سے اُنکی بے لوث محبت میں تھی۔  انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین کی بالادستی اور مظلوم طبقات کے حقوق کی خاطر  اپنے لیے ایک کٹھن راستہ  اختیار کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔   انہوں نے  کہا کہ شہید محترمہ بینظیر  بھٹو کی لازوال قربانی نے  ملک میں انصاف، مساوات اور انسانی وقار کی جدوجہد کو نئی زندگی بخشی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کیلیئے پرعزم ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی خواتین، نوجوانوں اور محروم طبقات کے لیے امید اور حوصلے کی روشن مثال ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  شہید محترمہ بینظیر بھٹو  کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ قیادت جرات، ہمدردی اور خدمت کا نام ہے، اور آزادی کی قیمت ثابت قدمی ہے۔ انہوں نے  زور دیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو حقیقی خراجِ عقیدت ان کے اس مشن کو آگے بڑھانے میں ہے جس کا مقصد ایک جمہوری، جامع اور عوام دوست پاکستان ہے، جہاں ہر شہری کو عزت اور مساوی مواقع میسر ہوں۔ فریال تالپور نے کہا کہ کہ وہ کل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 18 ویں یوم شہادت پر ہونے والے  عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کیلیئے ملک کے کونے کونے سے لاکھوں جیالے اور شہری   گڑھی خدا بخش پہنچ کر اپنی عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button