پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت گھر گھر سروے مکمل، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس سےحکومتی رعایتیں اور سبسڈیزاصل حقداروں تک پہنچیں گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب سوشواکنامک رجسٹری کے تحت لاہور میں گھر گھر سروے جاری ہے، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس سے مستقبل میں تمام حکومتی رعایتیں اور سبسڈیز براہ راست اصل حقداروں تک پہنچائی جا سکیں گی۔

لاہور میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت گیارہ لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی۔مجموعی طور پرچھیالیس لاکھ سے زائد افراد کی سماجی ومعاشی معلومات درج کی گئی ہیں۔سروےکا مقصد مستند اورجدید ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیارکرنا ہے۔ڈیٹا سے مستقبل میں تمام حکومتی رعایتیں اورسبسڈیزبراہ راست اصل حقداروں تک پہنچائی جا سکیں گی۔ڈی سی لاہورسید موسی رضا کا کہنا ہے یونین کونسل کی سطح پر کوئی مستحق گھرانہ سروے سے محروم نہیں رہےگا، ڈیٹا کی رازداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button