شمالی اسرائیل میں حملے، دو ہلاک، مشتبہ حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)شمالی اسرائیل میں ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے تین الگ الگ حملے کیے، پہلے حملے میں اس نے گاڑی چڑھا کر ایک  راہگیر کو ہلاک کیااور بعد ازاں ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک خاتون کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملزم نے ایک اور گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورمعمولی زخمی ہوا۔

چاقو حملے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہوگیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے روک کرزخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ سے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button