دورہ پاکستان، فیلڈ مارشل کے سیلوٹ پر اماراتی صدر نے گرمجوشی سے جوابی سیلوٹ کیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عرب امارات  شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستان پہنچنے پر  گلے لگایا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیلوٹ پر عرب امارات کے صدر نے گرم جوشی سے جوابی سیلوٹ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے نور خان ائیربیس پر انہیں خوش آمدید کہا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کو ائیر پورٹ پر توپوں کی سلامی دی گئی، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عرب امارات کے صدر کو گلے لگایا۔ آرمی چیف کے سیلوٹ پراماراتی صدر نے گرمجوشی سے جوابی سیلوٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی یو اے ای کے صدر کے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا ، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سلامی دی۔

مزید خبریں

Back to top button