مولانا زاہد الراشدی کا مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کو نظرانداز کرنے پر پنجاب حکومت کی پالیسی پر تشویش کا اظہار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کو نظر انداز کر تے ھوئے آ ئمہ مساجد کو براہ راست وظیفے دینے کا جو اعلان کیا ھے اس سے پورے صوبے میں مساجد کا طویل عرصے سے قانون کے مطابق چلا آنے والا نظام ڈسٹرب ھوگا اور انتظامی کمیٹیوں اور ائمہ وخطباء کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ھونگی اس خلفشار سے مساجد کے ماحول کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ھے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت اس بارے میں سنجیدہ ھے تواس کی صحیح صورت یہ ھے امدادی رقم مسجد کی قانونی کمیٹی کودی جائے اور قانونی طور پر مساجد کمیٹیوں کو آئمہ وخطباء کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے بارے میں کسی معقول معیار کا پابند کر دیا جائے اس کے علاوہ جو شکل بھی اختیار کی جائے وہ شکوک وشبہات اور بے اعتمادی میں اضافہ کریگی انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے مجوزہ پروگرام میں اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ھے کہ یہ حکومت کتنا عرصہ جاری رکھے گی اور نہ اس امر کی کوئی ضمانت ھے آنے والی اگلی حکومت بھی اس کی پابند ھوگی مولانا راشدی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ اگر فی الواقع سنجیدہ ھے تو مسلمہ دینی قیادتوں کو اعتماد میں لے کر کوئی طریق کار وضع کرے اور مبہم قسم کے منصوبوں سے مساجد کے ماحول کو خراب نہ کرے۔(فوٹو ہمراہ ہے)



