وزیرآباد کے محلے جلالپورہ میں سیوریج سسٹم مکمل بند، گلیاں اور سڑکیں گندے پانی سے بھر گئیں، شہری سراپا احتجاج

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) محلہ جلالپورہ میں سیوریج سسٹم مکمل بند، کچی آبادیوں سے بد تر مناظر پیش کرنے لگا،وعدے وعید جفا نہ ہو پائے،وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام،شہری سراپا احتجاج،فریاد لے کر کدھر جائیں محلہ جلاپورہ اور ملحقہ گلی محلوں میں سیوریج سسٹم بد ترین صورتحال اختیار کر گیا،سڑکوں پر گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہونے سے راہگیروں کا گزرنا محال ہو گیا۔سینٹری ورکرز کے جتنے بھی متعلقہ افسران سپروائزرز عدم دلچسپی کے باعث سب لمبی تان کر سوگئے۔ شہری شکایات لیکر دفاتر میں جاتے ہیں سیٹ پر براجمان صاحب جی سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔عوام کے زخموں پر کوئی ذمہ دار آفیسر مرہم پٹی رکھنے کو تیار نہیں۔محلہ جلال پورہ،محلہ نبی بخش،جناح کالونی،الہ آباد،نظام آباد،دھونکل روڈ اوراللہ جوایا کالونی میں گندہ پانی کھڑا جھیل کا منظر پیش کررہا ہے،جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اہل علاقہ نے بتایا کہ الیکشن سے قبل اور الیکشن کے بعد سیوریج کے حل کے لئے وعدے کئے کو جو ابھی تک جفا نہ ہوسکے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک دو دن کی بات ہو تو گزارا کیا جا سکتا ہے لیکن کئی ماہ سے صفا ئی کی ابتر صورتحال ہے۔شہری،سیاسی وسماجہ حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹہ کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادسے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے کا مطالبہ کیا ہے۔



