سہیل آفریدی کو پاکستان کے’’یورپ‘‘میں ویلکم،عظمیٰ بخاری کا طنز

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر کہا ہے کہ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کو لاہورآنےپرخوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بارعلی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہورکی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کےپی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسےکےپی کےمیں جاکر لاگو کریں، انہیں ان کی کابینہ نےکہا ہےکہ پشاورگندا بہت ہے، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی.عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ انہیں بدزبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑمیں اسلحہ اور منشیات لانےکی اجازت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی، لاہورپولیس نےآج وزیراعلی کے پی کےاسٹاف سےخودرابطہ کیاتوکوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔



