وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور میں میل ملاقاتیں،اسمبلی داخلے کی اجازت،پروٹوکول بھی مل گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور میں میل ملاقاتیں،اسمبلی داخلے کی اجازت،پروٹوکول بھی مل گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ہمراہ وفد کے داخلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی وزرا، کابینہ ارکان، سینیٹرز، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔ سہیل آفریدی اور ان کے وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں اور خطاب بھی کریں گے، جس کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ملاقاتوں اور خطاب کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی سے روانہ ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button