چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر امریکی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کردی

بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر امریکی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندی عائد کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے 10 امریکی شخصیات اور 20 کمپنیوں پرپابندیوں کا اعلان کردیا، پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں بوئنگ کی سینٹ لوئس شاخ بھی شامل ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں اور شخصیات کے چین میں موجود اثاثے ضبط ہونگے، پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیاں اور شخصیات چین میں کاروبار نہیں کرسکیں گی۔



