سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق منی لانڈنگ کے21الزامات میں مجرم قرار

کوالالمپور(جانو ڈاٹ پی کے)سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4 مقدمات میں سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کا مجرم بھی قرار دیا، نجیب رزاق کو منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر15 سے 20 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے، سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ہر الزام پر بھاری جرمانے بھی ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button