سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر ہے، لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں:بلاول

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ  صوبوں  سے نہیں عالمی سطح پر ہے، لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں۔

 کراچی میں انڈس یونیورسٹی اسپتال کی نئی بلڈنگ کے افتتاح  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ  روٹی، کپڑا اور مکان محض نعرہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے اور حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے عملی اقدامات کرے۔ علاج میں زبان، مذہب یا علاقے کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں کی جائےگی۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ کے صحت کے نظام کا مقابلہ صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر ہے، لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم بنائیں گے، این آئی سی وی ڈی نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے، ڈسٹرکٹ لیول پر بھی اس اسپتال کی شاخیں ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ایک جال بچھایا ہے، آپ پسماندہ علاقوں کو دیکھیں، قمبرشہدادکوٹ اور بلوچستان کے علاقے ہیں،  اللہ کاشکر ہےکہ سندھ حکومت نےگمبٹ میں بھی بہتر سہولت دی ہے، یہ صرف اس لیے ممکن ہےکہ انڈس جیسے ادارے موجود ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button