کملا بھیل کا نوکوٹ میں ولی فاؤنڈیشن کے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ، عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) کملا بھیل، وائس چیئرپرسن ضلع کونسل تھرپارکر، نے نوکوٹ پہنچ کر ولی اباد میں ولی فاؤنڈیشن کی طرف سے لگائی گئی ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی رہنما اور ضلع کونسل کی وائس چیئرپرسن ہونے کے ناطے وہ عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں
کملا بھیل، وائس چیئرپرسن ضلع کونسل تھرپارکر، نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور مختلف امراض کے مریضوں سے ملاقات کی, انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور مریضوں کو دی جانے والی مفت ادویات اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "تھرپارکر کے لوگوں کی صحت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اس طرح کے ایونٹس کے ذریعے عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں.
کملا بھیل، نے ولی فاؤنڈیشن کو شاباش دی اور کہا کہ "اس طرح کی اچھی کیمپ کا انتظار تھا۔ لوگوں کو یہاں کیمپ کے حوالے سے طبی سہولیات موثر کی گئی ہیں، اور یہ علاقے کے آس پاس سے لوگوں کی بہت ضرورت ہے۔ اس طرح کی کیمپ لگنی چاہیے تاکہ لوگوں کو بہتر علاج اور سہولیات مل سکیں”۔



