لوسی بیومونٹ نے طلاق کے بعد شوہر کے دوست کو جیون ساتھی چن لیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی اداکارہ لوسی بیومونٹ کی زندگی میں نیا موڑ آیا ہے جب انھوں نے شوہر جون رچرڈسن سے علیحدگی کے بعد ان ہی کے ایک دوست کو جیون ساتھی چن لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کامیڈین اور اداکارہ لوسی بیومونٹ نے حال ہی میں دی سیلیبریٹی ٹریٹرز میں شاندار کارکردگی سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔
کرسمس کے موقع پر ایک بار پھر بی بی سی اسکرین پر نظر آ رہی ہیں۔ وہ فیسٹیو اسپیشل دی گریٹ برٹش سوئنگ بی میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
ان سب کامیابیوں کے باوجود ان کی ازدواجی زندگی طلاطم خیز ہے۔ سال 2025 لوسی بیومونٹ کے لیے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں حوالوں سے نہایت اہم ثابت ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ اب اپنے بوائے فرینڈ مارٹن والیس کے ساتھ رہائش اختیار کر چکی ہیں جو ان کے شوہر کامیڈین جون رچردسن کے دوست بھی ہیں۔
لوسی اور مارٹن کو پہلی بار اکتوبر 2024 میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جو لوسی اور جون رچرڈسن کی علیحدگی کے تقریباً چھ ماہ بعد کی بات ہے۔
یاد رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈین جوڑی لوسی بیومونٹ اور جون رچرڈسن نے 12 اپریل 2024 کو مشترکہ بیان کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ 9 سالہ شادی کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی اولین ترجیح اپنی بیٹی کی فلاح و بہبود ہے۔ عوام اور میڈیا سے نجی زندگی کے احترام کی اپیل بھی کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس جوڑے نے اپنی نو سالہ بیٹی کو ہمیشہ ہی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے اگرچہ ان کے مزاحیہ شو میٹ دی رچرڈسنز میں بیٹی اور ازدواجی زندگی کا ذکر آتا رہا ہے۔



