اسرائیلی فوج کا لبنان میں ایران کی قدس فورس کے سینئر اہلکار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں ایران کی قدس فورس کے ایک سینئر اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی ناتسریا کے علاقے میں کی گئی، جس کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت حسن محمود مرشد الجوہری کے نام سے ہوئی ہے، الجوہری قدس فورس کے بیرونی آپریشنز ونگ کے رکن تھے۔

اسرائیلی فوج  نے دعویٰ کیا کہ حسن محمود مرشد الجوہری اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور انہیں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کیئے گئے دعوے پر ایرانی یا لبنانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button