یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا کل پاکستان کا سرکاری دورہ، اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

  اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی  صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈولڈ  ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر کل بروز جمعہ اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button