بدین: جے یو آئی کا ڈکیتیوں، بدامنی اور منشیات کیخلاف 8 جنوری کو احتجاج کا اعلان

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، بدامنی اور منشیات کے خلاف 8 جنوری کو ضلعی سطح پر احتجاج کا اعلان جمعیت علمائے اسلام ضلع بدین کی مجلسِ عاملہ اور تعلقہ تنظیموں کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ضلعی صدر قاری عبدالواحد فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کی کھلے عام فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 جنوری کو پورے ضلع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اس اجلاس کے بعد ضلعی صدر قاری عبدالواحد فاروقی، جنرل سیکریٹری مولانا فتح محمد مہیری، مولانا عبدالصمد جمالی، مولانا عبدالرزاق جمالی، محمد ہارون نوتیار، حافظ عبدالواحد میمن، حافظ عباس علی شاہ، رفعت نوید چوہدری، مولانا عبدالحلیم بجیر اور دیگر رہنماؤں نے پریس کلب بدین میں پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے پولیس انتظامیہ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بدین کے ایس ایس پی منشیات کی کھلے عام فروخت پر آنکھیں اور کان بند کیے بیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدین کے ایس ایچ او کے پاس آخر کون سی مجبوری ہے کہ ضلع میں ڈکیتیاں روز کا معمول بن چکی ہیں اور بدامنی عروج پر ہے، مگر پولیس گہری نیند سو رہی ہے جے یو آئی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ منشیات معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ہیں۔ اگر انتظامیہ نے فوری طور پر ہوش کے ناخن نہ لیے اور عملی اقدامات نہ کیے تو صورتحال مزید خطرناک ہو جائے گی۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ 8 جنوری کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں تاکہ بدامنی اور سماجی برائیوں کے خلاف مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button