کمپنی یہی چلے گی،صحافی عمران شفقت نے’’انقلابیوں‘‘پر واضح کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)سینئر صحافی اور اینکر پرسن سید عمران شفقت نے انکشاف کیا ہے کہ ’’کمپنی یہی چلے گی‘‘۔سینئر صحافی سید عمران شفقت نے اپنے وی لاگ’’ٹیلنگز وِد عمران شفقت‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یہ سوچتے ہیں کہ ان کے ساتھ اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے،شہزاد اکبر جیسے نام نہاد انقلابیوں کو ملک سے باہر جاکر ہی انقلاب یاد آتا ہے،شہبازگل،فواد چودھری اور شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے دوسروں کے بچوں کو مروایا ہے۔شہزاد اکبر پر حملے کے بعد تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے پاکستان کی اسٹبلشمنٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
انکشافات سے بھرپور وی لاگ دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں



