اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والے ایک مسافر سے بھاری مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر کی شناخت نعیم خان کے نام سے ہوئی، جس کی مشتبہ حرکات کے پیش نظر عملے نے اس کے جوتوں کی اسکیننگ کی۔ اسکیننگ کے بعد کی گئی دستی تلاشی کے دوران مسافر کے جوتوں کے تلووں میں مہارت سے چھپائی گئی 548 گرام چرس برآمد کی گئی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button