طارق رحمان کی17سالہ جلاوطنی ختم،بنگلہ دیشں پہنچنے پر شاندار استقبال

ڈھاکہ(جانو ڈاٹ پی کے)بنگلادیش کی سیاست میں بڑی ہلچل،بی این پی رہنما اور خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان سترہ سال کی جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹ کےمطابق طارق رحمان 2008 میں جلاوطن ہونے کے بعد لندن چلے گئے تھے،وہ اپنی بیماروالدہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جگہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔ڈھاکا کی سڑکوں پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سیاسی لیڈرکا شاندار استقبال کیا،طارق رحمان کی واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بنگلا دیش میں اہم انتخابات کا انعقاد ہونے والا ہے۔طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلادیش کی خارجہ پالیسی ’بنگلادیش فرسٹ‘ ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button