لاڑکانہ انڈس ہائی وے: دھند کے باعث ٹریکٹر تھریشر اور مسافر وین میں تصادم، 7افراد زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث حادثات میں 7 افراد زخمی ہوگئے، نواحی گاؤں رتوکوٹ کے قریب سڑک عبور کرتے ٹریکٹر تھریشر سے مسافر وین ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 6 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ کراچی سے لاڑکانہ آنے والی مسافر کوچ روڈ پر کھڑے ٹریکٹر تھریشر سے ٹکرا گئی، حادثے میں بس کا اگلا حصہ متاثر ہوا جبکہ کنڈکٹر سونو سانگی زخمی ہو گیا، حادثات دھند کے باعث پیش آئے، علاقے میں دھند بدستور چھائی رہی، انتظامیہ اور موٹر وے پولیس نے صبح سویرے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ اگر سفر ناگزیر ہو تو بہت احتیاط کی ضرورت ہے.

مزید خبریں

Back to top button