بدین: نامعلوم مسلح ڈاکو پٹرول پمپ سے نقدی اور موٹر سائیکل لیکر فرار ،ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر تشدد بھی کیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے ) گزشتہ رات دو بجے کے قریب 6 نامعلوم مسلح جرائیم پیشہ افراد دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کڈھن شہر میں بخش پٹرول پمپ کے ملازمین مدن لال, ڪانتيش اور ڀيرو لال کو یرغمال بناکر ان کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر ان پر سخت تشدد کیا اور پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کا بی ڈی سسٹم توڑکر الماريوں اور ٹیبل کی دراز سے نقد رقم سوا لاکھ روپے اور موٹر سائيکل لیکر فرار ہو گئے پیٹرول پمپ کے ملازمین نے کڈھن تھانے پر اطلاع دی پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے واضح رہے کے گزشتہ روز کڈھن کے قریب لواری شریف کے شہریوں نے اس علاقے میں جرائم کی بڑہتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا اور اسی رات یہ رہزنی کی واردات ہو گئی جس سے شہریوں میں علاقے میں سخت خوف و حراس کی فزا چھائی ہوئی ہے۔
بدین کے شہریوں نے آ ئی جی سندھ اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادتِ کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے



